مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے ادارہ امر بالمعروف و عن المنکر کے اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کے قیام کا مقصد نیکی کی طرف دعوت اور برائی سے روکنا اور آئندہ نسلوں کی ہدایت کے لیے حقیقت کا پرچم بلند کرنا ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا مطلب الہی واجبات اور محرمات ہیں جس کو معاشرے میں ایک اجتماعی ذمہ داری کے عنوان سے احساس کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اجتماعی طور پر اس کے احساس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر انسانی اقدار کی حفاظت کا ضامن ہے لہذا ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ اس اہم واجب کو بخوبی ادا کرے۔
انہوں نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم فریضے کی ادائیگی کے نتیجے میں اداروں میں سائلین کے مسائل جلد حل ہونے کے علاوہ بہتر خدمت رسانی، سالم فضاء کی ایجاد اور رشوت خوری جیسی برائیوں کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے آداب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس عظیم فریضے کے آداب اور شرائط کی رعایت نہ کی جائے تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں اسی لئے رہبر معظم نے فرمایا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرتے ہوئے نرمی اور شفقت سے کام لینا چاہیے۔
صدر رئیسی نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنے والوں کی حمایت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ذمہ داری کو ادا کرنے والوں کی قرآن میں حمایت کی گئی ہے۔ حکومت اور عدلیہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔
انہوں نے بے پردگی جیسے بعض اجتماعی مسائل کے اصلاح کو سب کی عمومی ذمہ داری قرار دیا اور کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے ہماہنگی ہونا چاہیے۔ بے پردگی جیسی برائیوں کا اصلاح حقیقت میں عوام کا مسئلہ ہے جو عوام کے ذریعے حل کیا جاتا ہے لہذا ہمدردی اور دلسوزی کے ساتھ انجام دیا جائے تو بہتر نتیجہ حاصل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے اس عظیم فریضے کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا رویہ نہایت نرم ہونے کے ساتھ مقتدرانہ ہونا چاہیے۔ فرھنگ حجاب کی ترویج میں سرکاری اور غیر سرکاری میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
صدر رئیسی نے ایک مرتبہ پھر ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور حکومتی اداروں کے درمیان ہماہنگی پر زور دیا۔
نشست کے آغاز میں ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ آیت اللہ صدیقی کے علاوہ آیت اللہ کعبی نے اس الہی ذمہ داری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
آپ کا تبصرہ